کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1626
چوسہ ساگوانی فروخت کرنے کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ چوسہ ساگوانی وغیرہ وغیرہ جو بغیر تخم ریزی انسان کی پہاڑوں پر اُگے ہوئے ہوتے ہیں۔اس کے فروخت کرنے کی ملازمت شرعاً جائز ہے یانہیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کسی شخص نے اگر اس پر جائز طور پر قبضہ کیا ہے۔تو اس کی ملازمت کرنا بھی جائز ہے۔ظلم سے ہے تو ناجائز ہے۔ )٢٨ جنوری سنہ ١٩١٠ئ)   (فتاویٰ ثنائیہ جلد ثانی صفحہ نمبر ٤٣١( فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 56 محدث فتویٰ