کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1622
دارالاسلام اوردارالحرب کی کیا تعریف ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ دارالاسلام اوردارالحرب کی کیا تعریف ہے۔ہندوستان کس قسم سے ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! دارالاسلام وہ ملک ہے۔جہاں ادائے ارکان اسلام کی آزادی ہو اور حدود شرعیہ جاری ہوں۔جیسے آج کل حجاز نجد وغیرہ۔دارالحرب وہ ہے جس کا بادشاہ غیر مسلم ہو اور مسلم حکومت سے اس کی جنگ ہو۔ہندوستان نہ دارالاسلام ہے اور نہ دارالحرب بلکہ بقول مولناٰ محمد حسین بٹالوی دار الاسلام ہے۔   (فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر ٢ صفحہ نمبر ١٤٣( فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 52 محدث فتویٰ