کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 162
(348) مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا حدیث سے ثابت ہے
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے ۔ جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں ؟
(سائل : حافظ محمد منیر بنگلہ کمبواں (عمر آباد) قصور )
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا حدیث سے ثابت ہے حدیث ملاحظہ فرمائیں :
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سُفْیَانَ قَالَ حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ أصبغ حدثنا بن وَضَّاحٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ کَعَّبٍ حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ حَسَّانَ بْنِ نُوحٍ عَنْ عَبِیدُ اللَّہِ بْنُ بُسْرٍ قَالَ تَرَوْنَ یَدِی ہَذِہِ صَافَحَتُ بِہَا رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ. (1) (اخرجہ ابن عبدالبر فی التمہید عون المعبود ص 521ج 4)
’’عبید اللہ بن بسر فرماتے ہیں دیکھتے ہو تم یہ ہاتھ اس کے ساتھ میں مصافحہ کرتا تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا چاہیے ۔ ہاں اگر کوئی دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرے تو یہ بھی جائز ہے امام بخاری نے کتاب الاستیذان باب الاخذ بالیدین ج2ص 926میں عبداللہ بن مسعود کی حدیث سے جواز ثابت کیا ہے ۔‘‘
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ محمدیہ
ج1ص860