کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 16
حکومت جیسی قوم ویسے حکمران السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میرا ایک چھوٹا سا سوال ہے وہ یہ کہ آج کل لوگ بہت کہتے ہیں کہ جیسی قوم ہوتی ہے ویسے ہی اس پر حکمران آتے ہیں اگر ایسا ہے تو قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کر دیں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ حدیث دو مختلف طرق« روی القضاعی فی مسند الشہاب (1/336) من طریق الکرمانی بن عمرو ، ثنا المبارک بن فضالة ، عن الحسن ، عن أبی بکرة عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : ثم کما تکونون یولی أو یؤمر علیکم . اور رواہا الدیلمی فی مسند الفردوس ، والبیہقی فی " الشعب "کما رمز لہ السیوطی فی الجامع الصغیر ، وذکر سندہ المناوی فی فیض القدیر (5/47) فقال : » سے آتی ہے ،جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں: « کَـمَـا تَـکُـونُـوا یُـولَّـی عَـلَـیْـکُـم » جیسے تم خود ہوگے ویسے تم پر حکمران بنا دئے جائیں گے۔ لیکن اس کے دونوں طرق ہی ضعیف ہیں۔ یہ حدیث اگرچہ سندا ضعیف ہے لیکن معنی صحیح اور قرآن مجید کی اس آیت مبارکہ کے موافق ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔ ﴿ وَکَذَلِکَ نُوَلِّی بَعْضَ الظَّالِمِینَ بَعْضًا ﴾ [ الأنعام : 129 ] ہم ظالموں میں سے بعض کو بعض پر والی ﴿حکمران﴾بنا دیتے ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتویٰ