کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1535
(349) جسم کے بعض اعضاء کی فوٹو بنوانا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
جسم کے بعض اعضاء کی فوٹو بنوانا کیسا ہے ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
جسم کے بعض اجزاء ، مثلاً :ہاتھ ،پاؤں کا فوٹو بنانا یا بنوانا جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں صحیح نہیں ہے ، البتہ اکثر علماء کسی ایک عضو کے (سوائے چہرے کے ) جواز کے قائل ہیں ۔ بہر حال فوٹو گرافروں کو سخت عذاب کی وعید سنائی گئی ہے ۔ اس لئے احتیاط اسی میں ہے کہ اس سے کلیتاً اجتناب ہی کیا جائے ۔ ہاں اگر شرعی مجبوری ہو ، مثلاً حج وغیرہ کے لئے پاسپورٹ بنوانا ہو تو یہ الگ بات ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ محمدیہ
ج1ص861