کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1514
(582) چھالیہ اور نسوار کی حیثیت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ چھالیہ نسوا ر کھانا یا سگر یٹ  پینا  شرعی  لحاظ  سے کیسا  ہے ؟ جب کہ ان اشیا ء  کو کھا نے یا پینے  والے عموماً بسم اللہ  پڑھ  کر کھا  نے پینے  کا اہتمام  نہیں کرتے  اور نہ ہی  بیٹھ  کر ایک  جگہ  کھاتے  پیتے  ہیں بلکہ زیادہ  تر چلتے  پھرتے  اور کھڑے  کھڑے  پان  وغیرہ  کھا تے  اور سگریٹ  نو شی  کر تے  ہیں ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سگر یٹ پینا یا ہر وہ شئی  استعمال  کرنا  جس  میں  تمبا کو  یا کسی نشہ آور شے کی آمیزش ہو  یہ حرا م ہے کیو نکہ یہ مفتر و مسکرمیں  داخل ہے جس سے حدیث  میں منع  کیا گیا ہے اس کے علا وہ کا جواز ہے بشر طیکہ  کھا نا  پینا  شر عی  آداب  کے مطابق ہو عام حالات  میں مباح شے  کو بیٹھ  کر کھانا  پینا سنت ہے الا یہ کہ کو ئی عارضہ  لا حق  ہو تو کھڑے  ہو کر بھی کھا یا  پیا جا سکتا  ہے اس طرح کھا نے  پینے  سے پہلے  "بسم اللہ " بھی پڑھنی  چا ہیے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص861