کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1500
(241) تمباکو نوشی
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
تمبا کو نو شی (حقہ سگر یٹ ) کا استعما ل شر یعت کی رو سے کیسا ہے ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
حقہ سگریٹ درج ذیل و جو ہا ت کی بنا پر حرا م ہیں ۔
(1)اس سے دما غ میں فتو ر پیدا ہو تا ہے حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نشہ والی شے اور جس سے دما غ میں فتو ر پیدا ہو منع فر ما یا ہے ۔ (ابو داؤد )(1)
(2) بلا فا ئدہ اسراف ہے قرآن میں ہے :
﴿إِنَّ المُبَذِّرینَ کانوا إِخوٰنَ الشَّیـٰطینِ...﴿٢٧﴾... سورة الإسراء
"یعنی اسرا ف کر نے والے شیطان کے بھا ئی ہیں ؛
(3)ان کی بد بو سخت ہے حدیث میں ہے ؛" جس شی سے بنی آدم ایذا محسوس کر تے ہیں اس سے فرشتے کو بھی ایذا پہنچتی ہے ۔"(2)
فعل ہذا کو کا ر ثوا ب قرار دینا دین سے نا واقفیت اور جہا لت ہے تفصیل کے لیے ملا حظہ ہو ۔(فتاوی اہل حدیث 3/318۔319)
1۔(٣١٢) ضعفہ البانی المشکاة( 3650) الضعیفة (4732)ابودائود (٣٦٨٢)
2۔(٣١٣) صحیح مسلم کتاب المساجد باب نہی من اکل ثوما( ١٢٥١تا١٢٥٤)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ
ج1ص553