کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1452
حرام کاروبار کے لیے دکانیں کرایہ پر دینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سگریٹ ، گانے کی کیسٹوں اور ناپاک ویڈیو فلمیں فروخت کرنے والوں اور سودی بینکوں کو تجارتی مقامات کرایہ پر دینے کے بارے میں کی حکم ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ان مقامات کو کرایہ پر دینے کےبارے میں حکم درج ذیل آیت کریمہ سےمعلوم ہو جاتا ہے : ﴿وَتَعاوَنوا عَلَی البِرِّ‌ وَالتَّقویٰ ۖ وَلا تَعاوَنوا عَلَی الإِثمِ وَالعُدو‌ٰنِ...﴿٢﴾... سورةالمائدة ’’اور (دیکھو! ) تم نیکی اور پرہیز گاری کےکاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ ارو ظلم کے کاموں میں مدد نہ کرو ۔‘‘ سوال میں مذکور مقاصد کےلیےدکانوں کو کرایہ پر دینا حرام ہے کیونکہ یہ گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص543