کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1409
(522) اندرائن کا استعمال السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ یہ اندرائن جو بعض عطر فروشوں کی دکانوں سے ملتا ہے اور بعض امراض کے علاج کیلئے استعمال ہوتا ہے‘ کیا حلال ہے یا حرام؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جس گھر میں اندرائن ہو‘ اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ اندرائن جو بعض عطر فروشوں کی دکانوں سے ملتا ہے حلال ہے کیونکہ اس کی حرمت کی کوئی دلیل معلوم نہیں اور بعض لوگوں کے حوالہ سے آپ نے جو یہ بیان کیا ہے کہ جس گھر میں اندرائن ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے‘ یہ بات بھی بے اصل بلکہ بالکل باطل ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص486 محدث فتویٰ