کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 140
(522) زیرِ ناف بالوں کی حد
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
زیر ناف بال ناف کے انتہائی نیچے سے اتار ے جا ئیں گے یا کچھ جگہ چھوڑ کر نیز بال اتارنے کی حد کیا ہے یعنی کہا ں سے کہاں تک اتارے جائیں گے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
بال شر مگا ہ کے اوپر اور قرب و جوار سے اتارنے کی بھی اجازت ہے حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔
«فحصل من مجموع ہذا استحباب حلق جمیع ما علی القبل والدبر وحولہما»(فتح الباری 10/343)
یعنی " مجموعہ دلا ئل کا خلا صہ یہ ہے کہ قبل اور دبر (یعنی آگے اور پیچھے)دونوں (طرف ) سے با ل صاف کرنا مستحب ہے ۔"
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ
ج1ص809