کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1354
ویڈیو کی فلمیں بنانے والوں کو کرایہ پر دوکان دینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میرے پاس ایک شارع عام پر کچھ دکانیں ہیں جن میں سے بعض میں نے کرایہ پر دے دی ہیں اور بعض باقی ہیں۔ چند دن پہلے میرے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے مجھ سے ایک دکان طلب کی تاکہ وہ اس میں ویڈیو فلموں کا کام دکان کرایہ پر دوں؟ کیا ایسا کرنے میں مجھے گناہ ہو گا؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حراما شیاء بیچنے یا بنانے والوں کو دکان وغیرہ کرایہ پر دینا جائز نہیں مثلا سگریٹ یا فلمیں بیچنے والوں یا داڑھی مونڈنے والوں کو کیونکہ یہ گناہ اور ظلم کی باتوں میں تعاون ہے اور ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَتَعاوَنوا عَلَی البِرِّ‌ وَالتَّقویٰ ۖ وَلا تَعاوَنوا عَلَی الإِثمِ وَالعُدوٰنِ...٢﴾... سورة المائدة "اور نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں تم ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو۔" ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج2 ص549