کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1350
سودی منافع کو نیکی کے کاموں میں خرچ کر دیا جائے
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
سودی منافع سے بچنے کے لیے شرعا کیا طریقہ ہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
میری رائے میں تو یہ بات مستحسن ہے کہ اسے بینکوں سے لے کر محتاج مسلمان ممالک کی مسجدوں اور دینی اداروں اور دیگر نیک کاموں پر خرچ کر دیا جائے تاکہ اسے بینک والے نہ کھائیں ورنہ وہ سب اس حدیث کے مصداق بنیں گے کہ اللہ تعالیٰ سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت فرمائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ اسلامیہ
ج2 ص530