کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 13
کیاجمہوریت شرک وکفرہے؟
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیاجمہوریت شرک وکفرہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
جمہوریت اسلام کے بالمقابل کھڑا ایک مستقل نظام ہے،جس میں حقِ حاکمیت جمہور کو حاصل ہوتا ہے اور عوام اپنا حقِ حاکمیت ووٹ کے ذریعے سے اپنے نمائندے کو عطا کردیتے ہیں کہ یہ نمائندہ ان کی جانب سے حکومت کرے۔
آپ جو اپنا حقِ حاکمیت دوسرے کو سپرد کرتے ہیں تو کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے آیا مجھے حقِ حاکمیت دیا گیا ہے یا کہ نہیں؟۔ اسلام میں حاکمیت کا حق صرف اللہ تعالی کو حاصل ہے اور اگر ہم اللہ کا کسی انسان کو تفویض کر دیں تو یہ شرک ہوتا ہے۔
اسلام میں اس جمہوریت کا کہیں وجود نہیں (لہٰذا یہ نظام کفر ہے) اور نہ ہی کوئی سلیم العقل آدمی اس کے اندر خیر تصور کرسکتا ہے ۔
شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے حجتہ اللہ البالغہ میں ﴿وَاِن تُطِعْ اَکْثَرَ مَنْ فیِ الْاَرْض﴾ کی تشریح میں جمہوریت کا رد فرمایا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی