کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1288
(283) تاش کے پتوں کے ساتھ کھیلنا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ہم بہت سرمایہ دارلوگوں کے ساتھ اکثر تاش کھیلتے رہتے ہیں اوروہ ہم میں سے کامیاب ہونے والے کو دوسوریال انعام دیتے ہیں توکیا یہ حرام ہے اورکیا یہ جوا ہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
اس مذکورہ طریقے سے یہ کھیل حرام اورجواہے اورجوامیسرہی ہے جو حسب ذیل ارشادباری تعالی میں مذکور ہے:
﴿یـٰأَیُّہَا الَّذینَ ءامَنوا إِنَّمَا الخَمرُ وَالمَیسِرُ وَالأَنصابُ وَالأَزلـٰمُ رِجسٌ مِن عَمَلِ الشَّیطـٰنِ فَاجتَنِبوہُ لَعَلَّکُم تُفلِحونَ ﴿٩٠﴾ إِنَّما یُریدُ الشَّیطـٰنُ أَن یوقِعَ بَینَکُمُ العَدٰوَةَ وَالبَغضاءَ فِی الخَمرِ وَالمَیسِرِ وَیَصُدَّکُم عَن ذِکرِ اللَّہِ وَعَنِ الصَّلوٰةِ فَہَل أَنتُم مُنتَہونَ ﴿٩١﴾... سورة المائدة
‘‘اے ایمان والو!شراب،جوا،بت اورپانسے (یہ سب)ناپاک کام اعمال شیطان سے ہیں سوان سے بچتے رہنے تاکہ نجات پاو۔شیطان تویہ چاہتا ہے کہ شراب اورجوئے کے سبب تمہارے درمیان دشمنی اوررنجش ڈلوادے اورتمہیں اللہ کی یا د اورنماز سے روک دےتوتمہیں (ان کاموں سے)باز رہنا چاہئے۔’’
لہذا ہرمسلمان پر واجب ہے کہ وہ اللہ تعالی سے ڈرے،اس کھیل کو اورجوئے کی دیگر تمام اقسام کو ترک کردےتاکہ وہ فوزوفلاح اورحسن انجام سے ہمکنار ہواورمذکورہ آیت میں بیان کردہ جوئے کے نقصانات سے بچ سکے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
مقالات و فتاویٰ
ص404