کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1287
ورلڈ کپ پر شرط لگانا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
دو آدمیوں نے آپس میں شرط لگائی ۔ ایک کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا،جبکہ دوسرے کا کہنا تھاکہ پاکستان نہیں جیتے گا۔دونوں نے شرط یہ لگائی تھی کہ جو ہارے گا وہ ساری بس کو کھانا کھلائے گا۔ کیا یہ کھانا جائز ہے۔؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
اس طرح کی شرطیں لگانا حرام اور ناجائز ہیں ،کیونکہ یہ جوا کے زمرے میں آجاتی ہیں، اللہ تعالی نے جوا حرام قرار دیا ہے،لہذا اس میں سے کھانا حرام پر تعاون ہے،اور کھانا حرام ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی