کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1280
سٹہ کھیلنا جائز ہے یا نہیں؟
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
سٹہ کھیلنا جائز ہے یا نہیں۔ بر تقدیرثانی اگر کسی شخص کو ایسا علم معلوم ہو جس سے سٹہ کا نمبر ٹھیک ٹھاک دریافت کرسکتا ہو تو اس کے لئے سٹہ کھیلنا جائز ہے یا نہیں؟
(محمد میاں کانپور)
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
سٹہ قمار بازی ہے۔ پنجاب گورنمنٹ نے بھی اس کو قمار (جوا) قرار دیا ہے۔ قطعا ً ناجائز ہے۔ (25 نومبر 1932ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 140