کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1246
(617) ڈیکوریشن کے لیے پرندے اور مچھلیاں رکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا یہ جائز ہے کہ پرندوں مثلاً طوطوں وغیرہ کو پنجروں میں ڈال کر گھروں میں ڈیکوریشن کے لیے استعمال کیا جائے یا بلبلوں کو پنجروں میں ڈال گھروں میں رکھا جائےتاکہ ان کی آواز سےلطف اٹھایا جائے یاپانی کے خوض میں رنگین مچھلیوں کو رکھا جائے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ ان جانوروں پر ظلم نہ کیا جائے اور ان کے کھانے پینے کا اچھا انتظام کیا جائے ، خواہ یہ طوطا ہو یاکبوتر ہو یا مرغ ہو بشرطیکہ ان سے سلوک کیا جائے اوران پر ظلم نہ کیا جائے اور خواہ انہیں خوضوں میں رکھا جائے یا پنجروں میں ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص470