کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1215
سونا رہن رکھ کر مشورہ کے لیے سونا لے جانا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
تاجر کے اس سونا کے عوض سونا لینے کے بارے میں کیا حکم ہے، جس کے بارے میں مشتری مشورہ کرنا چاہتا ہو اور تاجر نے مشتری کے واپس کرنے تک جو سونا رہن رکھا جاتا ہے ظاہر ہے کہ ان دونوں کا وزن ایک نہیں ہوتا؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
اس میں کوئی حرج نہیں جب کہ اس نے بیع نہ کی ہو اور صرف یہ کہا ہو کہ اس سونے کو اپنے پاس رہن رکھ لو حتیٰ کہ میں جا کر مشورہ کر لوں اور پھر واپس آ کر ہم از سر نو سودا کریں گے اور جب وہ سودا کر لیں تو وہ مکمل قیمت ادا کر دے اور رہن رکھے ہوئے اپنے سونے کو واپس لے لے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
محدث فتوی
فتوی کمیٹی