کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1181
احکام اجیر خاص السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اس سنار کے متعلق کہ جس کے ہاں سے اپنے گاہکوں کا سونا با وجود حفاظت و نگہداشت کے چوری گیا تھا اس کو گاہک یا وکیل گا ہک جس کا کہ سونا سنار کے ہاں سے چوری گیا تھا ، یوں سمجھا دے اور جھوٹ کہے کہ تو نے اگر میرے چوری شدہ سونے کی قیمت ادا کر دی ، تو میں بہت سی اشیاء تجھ سے بنواؤں گا یعنی آرڈر دلواؤں گا بایں طور سنار مذکور سے اپنے چوری شدہ سونے کے دام وصول کرنا جائز ہے یا نہیں ، بینوا تو جروا  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شریعت میں اجیر،  (کارکن ) دو قسم کے ہیں ایک اجیر خاص ، دوم اجیر مشترک مثلاً کسی شخص نے ایک دھوبی خاص اپنے لئے نوکر رکھا ہے دوسری قسم یہ ہے کہ دھوبی بہت سے لوگوں کے کپڑے دھونا ہے قسم اول سے کوئی نقصان اس کی لا پر واہی یابد دیانتی کے بغیرہو جائے تو اس پر تاوان نہیں ہوتا قسم دوم پر ہوتا ہے پس صورت مرقومہ میں سنار سے،  ( جومشترک اجیر ہے ) گم شدہ سونے کا عوض لینا جائز ہے ہاں اس کو ارڈر کا طمع دینا ، دووجہیں رکھتا ہے ایک تو یہ کہ اس کو نیت سے کہتا ہے کہ معاملہ صاف رہے گا تو کا م بھی ملے گا ورگرنہ نہیں یہ بھی جائز ہے اور اگر محض دھوکہ دے کر اصل چیز وصول کرنا مقصود ہے تو ایسا کر نا ناجائز ہے بہر حال نیت پر موقوف ہے اس قسم کے معاملات کی بابت ایک ہی اصول ہے، اللہ یعلم المفسد من المصلح اورحدیث میں ہے  ، انما الاعمال بالنیات.واللہ اعلم.   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 446