کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1169
رجسٹری آفس میں دستاویز لکھنے والا کا تب السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ رجسٹری آفس میں دستاویز لکھنے والا کا تب اور دفتر میں سرکاری رجسٹر پر دستاویز مذکور کو نقل کرنے والا نقل نویسی پر سودی کاغذ کے متعلق کیا حکم ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! رجسٹری کا محکمہ اس حدیث کے ماتحت نہیں ہے جس میں محرر ربا کے لئے وعید آئی ہے یہ انشائے فعل نہیں نقل تحریر ہے               ،  (۶شوال ۱۳۲۵ء؁)   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 437