کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1158
مردار کا چمڑا گیلا خریدنا اور فروخت کرنا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
مردار کا چمڑا گیلا خریدنا اور فروخت کرنا جائز ہے یا نا جائز ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
مردار کی چمڑے کی خرید و فرخت دباغت، (رنگنے سے پہلے) جائز ہے بعض سلف سے ایسا ہی منقول ہے لیکن اس سے فائدہ اٹھا نا میر ے ناقص علم میں جائز نہیں ہے واللہ اعلم، (۱۷صفر ۳۱ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 432