کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1142
دینی خدمات پر اجرت..الخ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
تعلیم علم دین ، دینی وعظ ، امامت اور اذان پر تنخواہ یا اجرت لینی شرعاًجائز ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
ایسے کام اجرت کی نیت سے بھی کرنا بہ نسبت دوسری اجرتوں کے اچھا ہے کیوں کہ اس میں دنیاوی فوائد کے علاوہدینی اشاعت بھی ہے حدیث شریف میں ہے،
احق ما اخذتم علیہ اجراکتاب اللہ، (۱۶جولائی ۱۹۱۸ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 425