کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1132
تعمیر مکان پر دعوت
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
زید نے کہا بعد تعمیر مکان دعوت ضروری ہے ورنہ نقصان یا کسی آفت کا اندیشے بکر بر خلاف ہے اور ایسی دعوت کو ریاکاری کی غرض بتلاتا ہے فقراء کا ایسی دعوت میں حصہ نہیں ہوتا صحت پر کون ہے ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
قاضی شوکانی نے نیل الاد طارمیں سلف کا قول لکھا ہے کہ تعمیر مکان کا بھی ولیمہ مستحب ہے ریاکاری کو تو ہر جگہ دخل ہے اور ہر جگہ معیوب ہے واللہ اعلم.
(۲۳ ستمبر۱۹۳۲ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 407