کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1113
قبل ذبح زندہ جانوروں کے چمڑوں کی خرید فروخت
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اکثر جگہوں پر زندہ جانور کا چمڑا قبل ذبح خرید و فروخت ہوتا ہے اس طرح کی تجارت جائز ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
یہ بیع جائز نہیں لا تبع ما لیس عند ک الحدیث، ( ترجمہ ) جو چیز تمہارے پاس نہیں اس کی بیع نہ کرو ، اس صورت کو بھی شامل ہے ، (۲۳محرم ۵۵ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 392