کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1111
ساہوکاری اور تجارت پیشہ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ یہاں ساہوکار اور تجارت پیشہ ہندو مسلمان ہیں ان میں یہ رواج ہے کہ پارچہ ہو یا کریا نہ یا غلہ وغیرہ ہونی مبتلاد ہر پاؤنیم آنہ یا فی سینکڑہ ایک آنہ لیا کرتے ہیں کہیں دو آنے لیتے ہیں مختلف قسم ہیں ساہوکاریوں وغیرہ اور مسلمان خیرات و مساجد وغیرہ میں صرف کرتے ہیں اگر نہ دیں تو خرید وفروخت میں بحث ہوتی ہے اور سوداٹوٹ جا تا ہے ایسی صورت میں لینا دینا گنا ہ ہے یا نہیں ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ایسے معاملات کے متعلق عام اصول آیا ہے، (المسلون علی شرطہم) جائز طریقہ  سے ہو وہ پوری کرنے چاہیے مرقومہ صورت میں جو کا ٹ کاٹی جاتی ہے یہ ایک شرط ہے جو بائع اور مشتری دونوں کو معلوم ہے لہذا جائز ہے،  (اہلحدیث ۲۳ذی الجحہ ۳۸؁ء)   فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 391