کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1049
شادی کے موقع پر کھڑےہو کر کھانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ شادی کے موقع پر ہار مالا اور کھڑے ہو کر کھانا جائز ہے یا نہیں اگر جگہ یا کوئی اور مجبوری پر کوئی کھڑے ہو کر اہتمام کرے تو کیا فتویٰ ہے اور اس میں شمولیت کرنا جائز ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!  شادی کے موقع پر یا کسی اور موقع پر کھڑے ہو کر کھانا پینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف ہے کھڑے ہو کر کھانے پینے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا تارک ہے جگہ وغیرہ والی مجبوری والی بات فضول ہے کھڑے ہو کر کھلانے پلانے والوں کے پروگرام میں شمولیت تارک سنت کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ شادی وغیرہ مواقع پر گلے میں مالا یا روپوں والا یا کوئی ہار پہننا گانا یا سہرا باندھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں غیر مسلموں کی رسم ہے اللہ تعالیٰ کتاب وسنت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔ وباللہ التوفیق احکام و مسائل کھانے پینے کے احکام ج1ص 444