کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1040
حکومت کی چوری کرنا
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
موجودہ ہماری حکومت کی چوری جو کہ اسلامی نہیں ہے بندہ کر سکتا ہے کہ نہیں جبکہ سرکار اس سے طرح طرح کے سر چارج وصول کرتی ہے اور اتنے ٹیکس لگاتی ہے جو انسان برداشت نہیں کر سکتا؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
نہیں کر سکتا کیونکہ چوری آخر چوری ہے ہاں مسلمان قیدیوں کو جو جہاد کرتے کفار نے گرفتار کر لیے ہوں۔ ان کی قید سے خفیہ بھی نکالا جا سکتا ہے۔’’ایک صحابی رضی رضی اللہ عنہ جن کا نام مرثد بن ابو مرثد تھا یہ مکہ سے مسلمان قیدیوں کو اٹھا لایاکرتے اور مدینے پہنچا دیا کرتے تھے(سنن ابی داود ۔ کتاب النکاح۔ باب فی قولہ الزانی لا ینکح الا زانیۃ ۔ جامع ترمذی ۔ ابواب التفسیر من سورۃ النور تفسیر ابن کثیر ۔ ج۳ ص۵۱۶
وباللہ التوفیق
احکام و مسائل
خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 384