کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 1032
(359) بیمہ زندگی کی شرعی حیثیت
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
"بیمہ زندگی " کی شرعی حیثیت قرآن و سنت کی روشنی میں کیا ہے ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
بیمہ کرا نا سوداور قمار کی وجہ سے حرا م ہے اس کی دوصورتیں ہیں ایک یہ کہ بیمہ کمپنی جمع شدہ رقم دوسروں کو سود پر دیتی ہو اور اس میں سے ایک معین حصہ بیمہ کرا نے والو ں کو با نٹ دیتی ہو یا یہ کہ خود ہی اس روپیہ سے تجا رت کر ے اور اس کے منافع سے ایک معین اور طے شدہ منا فع ادا کر ے اسی کا نا م سود ہے ۔
دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ایک کا حق دوسرے کو منتقل کر دینا جس میں ما لک کی مرضی شا مل نہیں ایسی صورت میں جوا ز کا فتوی دینا سود یا قما ر کا جواز پیدا کر نا ہے اقساط کے قصداً ادا نہ کر نے کی صورت میں جمع شدہ قسطوں کو ضبط کر لینااکل مال بالباطل ہے ۔(فتوی ثنائی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ
ج1ص632