کتاب: اجتماعی نظام - صفحہ 101
(521) صحافت میں مستعار نام استعمال کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ صحافت  میں مستعار نام استعما ل  کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے مثلاً کیا یہ جائز ہے  کہ کوئی   شخص اپنے مقالہ پر اپنا حقیقی نام  لکھنے  کے بجائے کوئی قلمی نام لکھے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر اس میں کوئی مصلحت  ہو تو کوئی   حرج نہیں اور قلمی  نام سچے ہونے چاہیے مثلاً مسلم بن عبداللہ یا عبداللہ بن عبدالرحمن وغیرہ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص393