کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 99
مرد و عورت دونوں کے لئے ازدواجی زندگی کو پر مسرت اور خوشگوار بنانے کے لیے چند نہایت اہم نصیحتیں ٭میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کی خوبیوں کو ہر وقت سامنے رکھیں اور خامیوں اور کوتاہیوں کو نظر انداز کریں، کیونکہ کچھ نہ کچھ خامی ہر انسان میں ہوتی ہے۔ اسی طرح کچھ نہ کچھ خوبیاں بھی ہر ایک میں ہوتی ہیں۔ اگر نظر خوبیوں پر رہے تو خامیوں کو نظر انداز کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ ٭ خود بینی اور خود پرستی سے احتراز کریں، اس کے برعکس دوسرے کی خوبیوں کی تعریف کریں اور انھیں سراہیں۔ ٭ دونوں بیک وقت غصے کا مظاہرہ نہ کریں۔ ایک فریق ہر صورت میں تحمل اور برداشت سے کام لے۔ مرد کو خاص طور پر زیادہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور صنف نازک کو صنف نازک ہی سمجھے، اسے اپنی شفقت، پیار اور محبت کا مستحق ہی سمجھے اسے اپنا حریف اور مقابل ہرگز نہ سمجھے۔ ٭ تخلیہ ہو یا مجلس ایک دوسرے کے خلاف جلی کٹی نہ کہیں۔ ٭ ایک دوسرے سے تیز گفتاری اور سختی سے پیش نہ آئیں۔ بلکہ نرم گفتاری اور نرمی کو