کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 81
ان مغربی ملکوں میں بھی نہیں ہے جونظریۂ مساوات مردوزن کے قائل ہیں۔ پاکستان میں، جس کی بنیاد اسلام پر ہے، اس کاکیا جواز ہے؟
مملکت کی سربراہی
اسلام کی مذکورہ تعلیمات سے واضح ہے کہ ایک اسلامی مملکت میں عورت سربراہی کے منصب پر بھی فائز نہیں ہوسکتی اس پرتفصیلی بحث کے لیے راقم کی کتاب’’خواتین کے امتیازی مسائل‘‘ ملاحظہ فرمائیں۔
مسلمان خواتین کے حل طلب ضروری مسائل کی ایک فہرست
اگرحکومتیں اور مغربیت کی علم بردار خواتین عورتوں کی خیرخواہ ہیں، انہیں واقعی عورتوں کی مشکلات کااحساس وشعور ہے اور یہ ان کے مسائل کے حل کرنے کاسچاجذبہ اپنے اندر رکھتی ہیں تو سب سے اہم ترین مسائل ان کے سامنے یہ ہونے چاہئیں :
1۔ ان کی طرف سے یہ مطالبہ ہونا چاہیے کہ عورت کاجنسی استحصال ختم کیاجائے، اسے شوپیس یاسامان تجارت کے طور پر استعمال نہ کیاجائے۔ اسے ہر اشتہار کی زینت بنا کر سرِبازار ذلیل ورسوا نہ کیاجائے۔ عورت کاوجود نہایت مقدس ہے، نازک آبگینہ ہے، صدف کی آغوش میں پرورش پانےوالے موتی سے زیادہ قیمتی ہے۔ اسے جنس بازار بنایا جائے نہ اسے اخباروں اور فلموں میں عریاں کرکے، عصمت فروشوں کی طرح مال ودولت کے حصول کاذریہ بنایاجائے۔
2۔ اسی طرح مطالبہ کیاجائے کہ مخلوط تعلیم کاخاتمہ کیاجائے تاکہ عورت کےتقدس کے مجروح ہونے اور اس کی ردائے عصمت کے تارتار ہونے کے امکانات کم سے کم