کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 35
اصلاح بے ہودہ ڈراموں، فحش پروگراموں اور فلموں اور عورتوں کی نیم عریاں اچھل کود (رقص وسرود) دکھانے سے نہیں ہوسکتی، یہ سب مغرب کےعطائی نسخے ہیں جو جاں بلب مریض کو موت سے توہمکنارکرسکتے ہیں، ان کو شفایاب ہرگز نہیں کرسکتے۔
’’گوڈے گوڈے‘‘اخلاقی خرابیوں میں ڈوبی ہوئی اس قوم کا علاج صرف اور صرف اسلامی تعلیمات کے اپنانے اور ان کورائج کرنے ہی میں مضمر ہے اور ان تمام معاشرتی ابتریوں کاحل، جس نے پورے معاشرے کوزہرناک کررکھا ہے، اسلامی قوانین کی مؤثر عمل داری ہی سےممکن ہے ؎
وہی دیرینہ بیماری، وہی نامحکمی دل کی
علاج اس کاوہی آب نشاط انگیز ہے ساقی
ضروری وضاحت:
قارئین بعض جگہوں پر تکرار محسوس کریں گے۔ اس کی وجہ ایک تویہ ہے کہ یہ مضامین مختلف حالات میں لکھے گئے ہیں۔ اور دوسری وجہ کسی مضمون کی اہمیت و افادیت اس کے بغیر ناممکن رہتی ہے۔ اس لیے تکرار کو گوارا کرلیا گیا ہےتاکہ کسی بھی عنوان یا مضمون میں اپنی ممکن حد تک تشنگی نہ رہے۔
حافظ صلاح الدین یوسف
مشیر وفاقی شرعی عدالت۔ پاکستان
۴۰؍۱۲۴شاداب کالونی، علامہ اقبال روڈ
گڑھی شاہو لاہور، ۲۴مارچ ۲۰۱۶ء
فون نمبر:03214133675
٭٭٭