کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 349
مسلمان عورتیں اپنے مقصد تخلیق اور فطری صلاحیتوں کے مطابق زیادہ بہتر طریقے سے ملک وقوم کی خدمت کرسکے۔ علاوہ ازیں ان کے لئے چند شعبے بھی مخصوص کیےجاسکتےہیں جن کی وہ تعلیم وتربیت حاصل کریں اور وہاں وہ مردوں سے الگ رہ کر خدمات سرانجام دیں۔ مثلاتعلیم کا شعبہ ہے، طب(میڈیکل) کا شعبہ ہے، اسی طرح اور بہت سے شعبے ایسے ہوسکتے ہیں جہاں وہ ستر وحجاب کی پابندی کے ساتھ مفوضہ فرائض انجام دیں۔ امریکہ کے مخلوط اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بابت امریکی ادارے کی سروے رپورٹ امریکی یونیورسٹیوں میں ایک چوتھائی طالبات جنسی حملوں کا نشانہ بنتی ہیں، رپورٹ اسلام آباد ( احمد نورانی ) ستمبر 2015 ء میں امریکہ کے انتہائی معروف اداروں ’’ ایسوسی ایشن آف امریکن یونیورسٹیز‘‘ ( اے اے یو )، امریکہ کی 27نامور یونیورسٹیوں بشمول ہارورڈ یونیورسٹی نے ایک سروے منعقد کا تھا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ ایک چوتھائی طالبات یونیورسٹیوں کے کیمپس میں جنسی حملوں اور غلط طرز عمل کا نشانہ بنتی ہیں۔ اے اے یو نے 27 امریکی یونیورسٹیوں کی ڈیڑھ لاکھ طالبات سے جنسی حملے اور جنسی غلط طرز عمل کے بارے میں اپنے اپنے تجربات بیان کرنے کے حوالےسے سروے کیا تھا جس کے نتائج جاری کئے گئے ہیں۔ سروے میں معروف یونیورسٹیوں کی 23.1 فیصد انڈر گریجویٹ طالبات کی اس سال ہر جگہ جنسی حملے اور بُرے طرز عمل کا نشانہ بننے کی گونج