کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 347
٭ اس طرح وَنّی کی جاہلانہ اورظالمانہ رسم ہے کہ اپنے ناجائز ظلم کے بدلے میں کم سن بچیوں کی شادیاں بوڑھوں کے ساتھ کرکے اورمعصوم بچیوں پر ظلم کرکے اپنے ظلم کاازالہ کرتے ہیں۔ اس کے خلاف قانون سازی کریں کون سا عالم اس ظلم کی حمایت کرتاہے؟ ٭ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف سخت قانون بنائیں۔ کوئی عالم غیرت کےنام پر قتل کو جائز قرار نہیں دیتا۔ چندروز قبل ہیومن رائٹس آف پاکستان کی رپورٹ اخبارات میں شائع ہوئی ہے جس میں بتلایاگیا ہے کہ2015ء میں 1100عورتیں غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔ جنسی تشدد میں بھی اضافہ ہوا جس میں بچے اور بچیاں اس کاشکار ہوئیں۔ [1] اس کے اسباب کابھی خاتمہ فرمائیں جوبالکل واضح ہیں کہ نوجوان نسل ٹی وی کےفحش اور عشقیہ فلمیں اور ڈارمے دیکھ کر نہایت تیزی سے بے راہ روی کاشکارہورہی ہے، اس کے نتیجے میں ہی ایسے واقعات رونماہوتے ہیں کہ بعض لوگ ان کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے اورغیرت میں آکر اپنی ہی بیٹی، بہن یابیوی کوقتل کردیتے ہیں۔ یہ کام اگرچہ اسلامی غیرت ہی کامظہر ہے تاہم نہ اسلام میں، اس قتل غیرت کی اجازت ہے اور نہ کوئی عالم ہی اس کی حمایت کرتا ہے۔ ٭ اسی طرح جنسی تشدد بھی نہایت وحشیانہ حرکت ہے جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، اس کی وجہ بھی ٹی وی پروگرام اورفلمیں وغیرہ ہیں۔ ان کے اسباب کاخاتمہ اور اس قسم کے واقعات کے سد باب کے لئے قانون سازی یا
[1] روزنامہ ’’آواز‘‘ 2پریل 2016ء