کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 280
چاہیے۔ لیکن اس میں ذرہ برابر شک نہیں کہ مغربی دنیا کے اتار چڑھاؤ نے اس مفروضے کو قطعی غلط ثابت کردیا۔ کیونکہ یہ صحیح ہے کہ عورت نے وہاں کمایا اور اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی۔ لیکن اس کے باوجود مرد کی نگرانی، بالادستی اور حاکمیت کو وہ آج بھی دل سے چاہتی ہے۔ اور وہ اپنے اسی نگران کار کی ماتحتی میں اپنے آپ کو ڈالے رہنا چاہتی ہے۔ آج مرد کے سائے سے ہٹ کر کہیں اسے چین اور سکون نصیب نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ اعتراف کرنا چاہیے کہ اللہ رب العزت نے سچ کہا ہے، اور اس کے خلاف ڈھنڈورا پیٹنے والے جھوٹے ہیں۔ [1] ٭٭٭
[1] اسلام اور جنسی مسائل، ص:196۔198(بحوالہ تحفۃ العروس، ص:342۔345)