کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 28
یہ کتاب، کتاب وسنت کے دلائل سےمبرہن ہونے کے ساتھ ساتھ فصاحت وبلاغت اور حسن ادب کا بھی حسین امتزاج ہے۔ ہم تمام قارئین کو اول تاآخر کتاب کے مطالعہ کی دعوت دیتے ہیں، نیز اربابِ اختیارسے بصدادب ملتمس ہیں کہ اس بل کے تعلق سے ہر اس اقدام کی نفی کردی جائے جو شرعی دلائل اور شرعی اہداف ومقاصد سے متصادم ہے، واللّٰہ ولی التوفیق ہم محترم حافظ صلاح الدین یوسف dکی صحت وعافیت نیز درازیٔ عمر اور اضافہ علم وعمل کی دعا کرتے ہیں اور ہمیشہ دعا گورہیں گے، نیز یہ دعا بھی کرتے ہیں کہ اس سسکتی، ڈوبتی اور دم توڑتی انسانیت کیلئے یہ کتاب ایک نسخہ ٔ فلاح وسعادت ثابت ہو اور بیماروں کیلئے اکسیرِحیات کا کام کرجائے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کی طباعت کے تعلق سے ہمارے مرکزمدینہ کے ساتھیوں کو جزاءِ کثیر اور اجرجزیل عطا فرمائے، انہیں اسی طرح کے مزید کارنامے رقم کرنے کی توفیق عطافرمائے اور اس کتاب کو ایک بڑی دنیا کے نفع کا باعث بنادے۔ وصلی اللّٰہ علی نبینا محمد وبارک وسلم.