کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 269
یہ ساری باتیں وہی ہیں جو پہلے گزر چکی ہیں، ان کویہاں دوبارہ بیان کرنے سے مقصود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس فکر وتشویش کی وضاحت ہے جو عورتوں کے بارے میں آپ کو تھی کہ آپ نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں اور حج جیسے اہم موقعے پر، جس میں مسلمان بہت بڑی تعداد میں موجود تھے، یہ اہم باتیں بیان فرمائیں تاکہ مسلمان ان کونظر انداز کرکے عورتوں کے اس مقام ومرتبہ کو فراموش نہ کردیں جو اسلام نے ان کو عطا کیا ہے۔ کاش مسلمان عورتوں کے بارے میں ان اہم ہدایات کو سامنے رکھیں اور ان کے برعکس رویہ اختیار کرکے اسلام کی بدنامی کا باعث نہ بنیں۔ ٭٭٭