کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 21
زدہ لوگوں کا اٹھایا ہوا وہ گرد وغبار کافور ہوجائے گا، جو اسلامی تعلیمات سے لاعلمی و بے خبری کے نتیجے میں پھیلا ہوا ہے۔
اس کتاب کا مطالعہ مرد وعورت دونوں کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ ہر ایک اپنے ذمہ واجب حقوق کی ادائیگی میں کسی طرح کے پس وپیش سے کام نہ لے۔ اور وہ حقوق ادا کرکےاپنے گھر، معاشرے کو خوشیوں کا گہوارہ بنائے اور اپنے لیے ذخیرہ آخرت جمع کرے۔
ادارہ خلوص دل سےدعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ محترم کے علم وعمل اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور اس عمل خیر کو ان کے اس لئے توشہ آخرت بنائے اور قارئین کو اس سے کماحقہ استفادہ کرنے کی توفیق دے۔
آخر میں المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اپنے متعلقہ ان احباب کے جہود ومساعی کا بھی تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے اس کتاب کی پروف ریڈنگ، تزئین وترتیب، تخریج اور طباعت کے اہتمام میں ادارہ کی معاونت کی جن میں شیخ عثمان صفدر، شیخ عبد المجید محمد حسین بلتستانی سرفہرست ہیں اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجر میں انہیں بھی حصہ دار بنائے۔ انہ ولی التوفیق
کتبہ
خالد حسین گورایہ
مدیر سہ ماہی البیان کراچی
٭٭٭٭٭٭