کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 189
عقائد کی بھی تطہیر ہوجاتی ہے اخلاق و کردار کا بھی تزکیہ ہوجاتا ہے اور آخرت کی زندگی سنوارنے کا جذبہ بھی توانا اور قوی ہوجاتا ہے جس کے بعد ہر برائی سے بچنا اور ہر نیکی کا کرنا اس کے لیے آسان ہوجاتا ہے۔ اور ایسے مسلمان مرد و عورت، جو حقوق اللہ کے پابند ہو جاتے ہیں، حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی کا ارتکاب بالعموم نہیں کرتے۔