کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 172
’’یہ تمہارے گھروں میں داخل نہ ہوں۔ ‘‘ 24۔ عورت کی خدمات کا اعترف کرے حسن معاشرت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد عورت کی ان خدمات کا اعتراف کرے جو ایک عورت گھر کے اندر رہ کر شب و روز سر انجام دیتی ہے۔ جیسے: ٭گھر کی صفائی ٭کھانا پکانا اور انواع و اقسام کی ہانڈیاں تیار کرنا۔ ٭افراد خانہ کے کپڑے دھونا۔ ٭بچوں کی خبر گیری کرنا، ان کی خوراک وغیرہ کا خیال رکھنا۔ ٭آئے گئے مہمانوں کی خاطر تواضع کرنا۔ ٭خاوند کی خدمت اور اس کی خواہش پوری کرنا۔ ٭سلیقہ مندی اور سگھڑ پن سے گھر کاا انتظام چلانا۔ ٭رشتے داریوں اور ان کے تقاضوں کو نبھانا۔ ٭شادی شدہ بیٹیوں اور بیٹوں کے بچوں کا خیال رکھنا۔ ٭مستقبل کی منصوبہ بندی اور اس کو اپنے لیے اور پورے کنبے کے لیے زیادہ سے زیادہ روشن بنانے کی سعیٔ پیہم اور جہدِمسلسل کرنا، وغیرہ وغیرہ۔ ایک کتاب کے فاضل مؤلف کی صراحت ایک کتاب کے فاضل مؤلف نے عورت کی خدمات کا بڑے مؤثر انداز میں تذکرہ کیا