کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 16
(6): United Nations University
(7):United Nations Research Institute for Social Development.
(8):
Committee on the Elimination of Discrimination against Women. [1]
مغرب عورت کو مرد کے دوش بدوش لانا چاہتاہے چنانچہ معاشرت، معیشت، سیاست اور زندگی کے ہر میدان میں عورت کو بھی ان تمام ذمہ داریوں کا حق دار گردانا گیا جواب تک صرف مرد پوری کیا کرتا تھا۔
وہ اس سب کو عورت کی آزادی سے تعبیر کرتے ہیں لیکن کج فہم یہ نہیں سمجھتے کہ انہوں نے عورت کو ایک عزت دار شوہر، بھائی، باپ، بیٹے کی کفالت سے نکال کر سارے سماج کا غلام بنا دیا۔ جو عورت گھر میں اپنے باپ، شوہر کا آرڈر سنتی اور مانتی تھی اب وہ مختلف المزاج بوس اور ہوس کے مارے لوگوں کی غلامی کرے گی۔
اس غلامی کانتیجہ یہ نکلا ہے کہ بے شمار قوانین اور خواتین کے حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے بنانے کے باوجود مغربی معاشرہ میں عورت کایہ حال ہے کہ ان ممالک میں اسے عزت وآبرو کا کوئی تحفظ حاصل نہیں اور آئے دن وہاں کیا حال ہےیہ آپ اخباری رپورٹوں میں ملاحظہ کر سکتےہیں۔ حال ہی میں (10گست 2016کو)ایک رپورٹ جو بی بی سی اردو(BBC۔ Urdu)، اور عربی چینل الجزیرہ نے نشر کی وہ ملاحظہ فرمائیں۔
[1] دیکھئے:العدوان علی المرأۃ فی المؤتمرات الدولیۃ، تالیف ڈاکٹر فواد بن عبدالکریم