کتاب: حقوق نسواں اور حقوق مرداں - صفحہ 15
بین الاقوامی ادارہ ہےاور اس کے سرکردہ مغربی لوگ ہیں انہوں نے عورت کو تخریب کار بنانے کےلیے اس قدر جتن کیے کہ اس وقت یو این (UN)میں تقریبا15کے لگ بھگ ایسےانتظامی ادارے اور تنظیمیں موجود ہیں جو محض عورت اور اس سے ملحقہ مسائل پر ہی ریسرچ کرتےہیں اور پھر اس سے متعلقہ مسائل پر سیمینارز منعقد کرکےخواتین کے حوالے سے مقالہ جات وتحقیقات پیش کرتے ہیں اور مسائل کا حل اپنی پراگندہ فکر کے مطابق تلاش کرنے اور اس معاشرتی کمزوری سے مزید فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان انتظامی اداروں اور تنظیموں کی تفصیل یہاں ملاحظہ کریں : (1):Commission on the Status of Women یہ اقوام متحدہ کی ایک مستقل کمیٹی ہے جس کے 45 کے لگ بھگ ممالک ممبرز ہیں ان کاسالانہ اجلاس ہوتاہے جس میں ’’عورت کےمقام ومرتبہ ‘‘کے حوالے سےسفارشات، مسودات اور رپورٹیں پیش کی جاتی ہیں۔ (2): UNFPA (United Nations Population Fund) (3): UNIFEM (United Nations Development Fund for Women) (4):UNDP (United Nations Development Programme) (5):International Research and Training Institute for the Advancement of Women.