کتاب: حجیت قراءات - صفحہ 84
اس نوع میں وہ کلماتِ مختلف فیہا بھی شامل ہیں، جن کے نطق میں قبائل ِعرب کا اختلاف تھا، جیساکہ درج ذیل امثلہ سے واضح ہوتا ہے: ٭ خُطْوَات:…اسے طاء کے ضمہ اورسکون دونوں کے ساتھ پڑھا گیا ہے۔ ٭ بِیُوْت:… اسے باء کے کسرہ اورضمہ دونوں کے ساتھ پڑھا گیا ہے۔ ٭ یَعْزِب:… اسے زا کے ضمہ اورکسرہ دونوں کے ساتھ پڑھا گیا ہے۔ ٭ یَلْحَدُوْنَ:…اسے یَلْحَدُوْنَ اور یُلْحِدُوْنَ دونوں طرح پڑھاگیا ہے۔ ٭ بِالْبَخَلِ:…اسے بِالْبُخْلِ اور بِالْبَخَلِ دونوں طرح پڑھا گیا ہے۔ ٭ ضُعْفًا: …اسے ضاد کے ضمہ اورفتحہ دونوں طرح پڑھاگیاہے۔ ٭ فَیَسْحَتَکُمْ:… اسے یاء کے ضمہ اورحاء کے کسرہ کے ساتھ فَیُسْحِتَکُمْ بھی پڑھاگیاہے۔ ٭ شَنْــَٔانُ:… نون ِاوّل کے فتحہ اورسکون کے ساتھ دونوں وجوہ منقول ہیں۔ ٭ یَقْنِطُ:… نون کے فتحہ اورکسرہ کے ساتھ دونوں وجوہ مروی ہیں۔ مذکورہ کلمات کے علاوہ وہ کلمات جن کے نطق اورتلاوت کی ادائیگی میں کیفیتِ اداء کا اختلاف پایاجاتاہے، وہ بھی اسی نوع میں شامل ہیں۔