کتاب: حجیت قراءات - صفحہ 21
عرض مولف
تمام تعریفات اس اللہ کے لئے ہیں ، جس نے اپنے حبیب کی امت پر آسانی کرتے ہوئے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا اور قارئین ومقرئین کا ایک ایسا سلسلہ قائم کردیا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک جا پہنچتا ہے۔اور درود وسلام ہو ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، جنہوں نے اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ پیغام کو بندوں تک پہنچا دیا۔اور اللہ کی رحمت ہو آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ پر، جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید حاصل کیا اور اسے پوری امانت داری کے ساتھ آگے نقل کردیا اور اس کی وہی تشریح جیسا کہ وہ نازل کیا گیا تھا۔
اما بعد!
آج میں آپ کے سامنے ماضی اور مستقبل میں زندگی کے نازک ترین موضوع کو پیش کرتے ہوئے سعادت محسوس کر رہا ہوں، جس کا عنوان ہے:… ((مکانۃ القراء ات عند المسلمین ونظریۃ المستشرقین والملحدین حولھا۔)) یہ رسالہ قرآن مجید اور قراء ات صحیحہ محکمہ متواترہ کے حوالے سے ہر غیرت مند مومن کے لیے ایک تحفہ ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اسے نفع مند بنائے اور اسے اپنی رضا کے لئے خالص کر لے۔آمین
خادم القرآن والقراء ات
قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللّٰہ تعالی