کتاب: حجیت قراءات - صفحہ 10
کے نصاب تعلیم میں شامل تین رسائل (مکانۃ القراء ات عند المسلمین ونظریۃ المستشرقین والملحدین حولھا…از استاد محترم قاری محمد ابراہیم میر محمدی، ابحاث فی قراء ات القرآن الکریم… از فضیلۃ الشیخ عبد الفتاح القاضی اور علم القراء ات… از ڈاکٹر نبیل بن محمد ابراہیم) کا اردو ترجمہ کر کے انہیں بالترتیب اکٹھا شائع کیا جا رہا ہے تاکہ ملک بھر میں زیر تعلیم کلیۃ القرآن الکریم کے طلبا کے لئے اس کتاب کا حصول اور اس مادے کی تیاری آسان ہو سکے۔
یاد رہے کہ ان میں سے پہلی کتاب ’’مکانۃ القراء ات عند المسلمین و نظریۃ المستشرقین و الملحدین حولہا‘‘ عام مسلمانوں کو غامدی جیسے فتنہ انکار قراء ات کے علم برداروں اور ان کے ہم نوائوں کے پنجہ سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک عرصہ قبل لکھی گئی تھی۔ کیونکہ انہوں نے عناداً او جہلاً اس علم کا احترام ختم کر دیا تھا۔ افادیت کے پیش نظر بعد میں اسے وفاق المدارس السلفیہ کے نصاب میں شامل کر لیا گیا۔ اسی طرح دوسری کتاب ’’ابحاث فی قراء ات القرآن الکریم‘‘ قراء ات قرآنیہ کی شرعی حیثیت اور ان کی حجیت جیسی مباحث پر مشتمل ہے، اصل کتاب تو طویل اور ضخیم ہے ، یہاں موضوع سے متعلقہ چند اہم مباحث کا اُردو ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ تیسری کتاب ’’علم القراء ات‘‘ قراء ات قرآنیہ کی مختلف اقسام پر مبنی ہے، جس میں قراء ات مقبولہ اور قراء ات مردودہ کی کچھ تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
بارگاہ الٰہی میں دعا ہے کہ وہ اس خدمت کو شرف قبولیت سے نوازے اور تمام طالبان علم کے میزان حسنات میں اضافے کا باعث بنائے۔آمین
مترجم ومرتب
قاری محمد مصطفی راسخ
نائب مدیر، مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
مدرس، جامعہ لاہور الاسلامیہ، لاہور