کتاب: حجیت حدیث(شیخ البانی) - صفحہ 8
کچھ اس کتاب کے بارے میں
علّامہ ناصر الدین البانی عصرِ حاضر کے عظیم محدث۔ ناقد حدیث اور ماہر رجال ہیں۔ آپ نے الحدیث حجّةٌ بنفسہ فی العقائد والاحکام کے نام سے حجّیت َ حدیث کے موضوع پر ایک کتاب رقم فرمائی ہے جسے مولٰنا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ نے اُردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔
یہ ملک پاکستان کے نام سے عالم وجود میں آیا تھا۔ مقصد یہ تھا کہ اہل اسلام کےلیے ایک یگانہ مخصوص ارضی ہونا چاہیے جس میں انسانی ذہن کے اختراع کردہ قانون کے بجائے قانون الٰہی کی حکمرانی ہو، دین اسلام بحیثیت مجموعی اس میں نافذ ہو اور دین کا جو محدود تصوّر عوام النّاس میں شائع ہو چکا ہے اس کا ازالہ ہوجائے گا مگر افسوس کہ چونتیس سال کی طویل مدّت گُزرجانے کے باوصف یہ آرزو بر نہ آئی۔
سرزمین پاکستان پر کئی حکومتیں قائم ہوئیں اور اس اَرض ِ پاک کے مقصد وجود کی جانب ایک قدم بڑھائے بغیر صفحۂ کائنات سے مٹ گئیں۔ اسی پر بس نہیں۔ پاکستانی حکومتوں نے سرکاری سرپرستی میں زر کثیر صرف کرکے بزعم خویش جو دینی ادارےقائم کیے۔ و ہ درحقیقت