کتاب: حجیت حدیث(شیخ البانی) - صفحہ 36
(غزوۂ خیبر سے واپسی پر مدینے تک) ۳۸۔ درندوں کے چمڑے استعمال کرنے سے ممانعت کی حدیث۔ ۳۹۔ حدیث’’تم میں سے کوئی اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں لکڑی گاڑنے سے منع نہ کرے۔‘‘ ۴۰۔ حدیث’’جب آدمی مسلمان ہو اور اُس کے عقد میں دو حقیقی بہنیں ہوں توان میں سے جونسی چاہے رکھ لے“ ۴۱۔ سواری پر وترپڑھنے کی حدیث۔ ۴۲۔ حدیث’’چار پاؤں میں سے ہر ذی ناب ( کچلی والا ) حرام ہے۔‘‘ ۴۳۔ حدیث ’’نماز میں دایاں ہاتھ بائیں پر رکھنا سنت [1] ہے۔ “ ۴۴۔ حدیث’’اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو رکوع وسجود میں کمر سیدھی نہ کرے“ ۴۵۔ رکوع جاتے اور اٹھتے وقت نماز میں رفع الیدین کرنے کی احادیث۔ ۴۶۔ دعائے استفتاح کی احادیث۔ ۴۷۔ حدیث کہ ”نماز کی ابتداء تکبیر سے ہے اور انتہاء سلام پر۔ “ ۴۸۔ نماز میں بچے کواٹھانے کی حدیث۔ ۴۹۔ عقیقہ کی روایات۔ ۵۰۔ حدیث”اگر کوئی شخص بغیر اجازت کے تجھ پر جھانکے (تواسے کنکر مارو)‘‘ ۵۱۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے فجر سے قبل رات کو اذان کہنے کی حدیث ۵۲۔ جمعہ کے دن روزہ رکھنےسے ممانعت کی حدیث ۵۳۔ نمازِ کسوف اور نماز استسقاء کی حدیث ۵۴۔ (نسل کشی کےلیے) سانڈ کی اجرت کی روایت۔ (حدیث میں ممانعت آئی ہے، مالکیہ جواز کے قائل ہیں۔