کتاب: حجیت حدیث(شیخ البانی) - صفحہ 35
۲۔ غیر شادی شدہ زانی کی جلاوطنی ۳۔ حج میں شرط کرنے اور شرط پر احرام کھولنے کے جواز کی حدیث۔ ۴۔ جرابوں پر مسح کی حدیث۔ ۵۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور معاویہ بن حکم سلمی کی حدیث کہ”بے علمی اور بھولے سے کلام کرنے کی وجہ سے نماز باطل نہیں ہوتی۔‘‘ ۶۔ حدیث جس میں ایسے شخص کو نماز فجر پُورا کرنے کا حکم ہے جس نے ایک رکعت پڑھی اور سورج طلوع ہوگیا۔ ۷۔ بھول کر کھانے والے کو روزہ پورا کرنے کی حدیث ۸۔ میت کی طرف سے روزہ رکھنے کی حدیث ۹۔ صحت سے مایوس مریض کی طرف سے حج کرنے کی حدیث ۱۰۔ ایک شاہد اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنے کی حدیث ۱۱۔ چوتھائی دینار کی چوری پر ہاتھ کاٹنے کی حدیث۔ ۱۲۔ حدیث کہ ”جو شخص اپنےباپ کی بیوہ سے شادی کرلے اسے قتل کرکے اس کا مال چھین لیاجاوے۔ “ ۱۳۔ حدیث”مومن کو کافر کے بدلے قتل نہ کیاجائے۔ “ ۱۴۔ ”حلالہ “ کی ممانعت کی حدیث ۱۵۔ حدیث کہ ”ولی کے بغیر نکاح نہیں ہے۔ “ ۱۶۔ تین طلاق شدہ عورت کو رہائش وخوراک (سکنی ونفقہ) کی سہولت نہ دینے کی حدیث۔ “ ۱۷۔ مہر دو، کواہ ایک انگوٹھی ہی ہو۔ ۱۸۔ گھوڑے کی حلت کی حدیث۔ ۱۹۔ حدیث ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ ‘‘ ۲۰۔ حدیث ”پانچ وسق سے کم میں عشر نہیں ہے۔ “ ۲۱۔ بٹائی پر زمین کی کاشت کرنے کی حدیث ۲۲۔ حدیث حاملہ جانور کو ذبح کرنا اور اس کے پیٹ میں بچہ کے ذبح کے لیے کافی ہے یعنی اسے( الگ ذبح کرنےکی ضرورت نہیں ہے) ۲۳۔ رہن رکھے ہوئے جانور پر سواری کرنے اور اس کا دودھ دوہنے کی حدیث۔ ۲۴۔ شراب کا سرکہ بنانے کی ممانعت کی حدیث ۲۵۔ ”حدیث“ ایک دو گھونٹ پینے سے حرمت(نکاح) ثابت نہیں ہوتی۔ ۲۶۔ حدیث”تو اور تیرا مال تیرے باپ کے لیے ہیں۔ “ ۲۷۔ حدیث”وضو اونٹ کا گوشت کھانے سےہے۔ “ ۲۸۔ پگڑی پر مسح کرنے کی حدیث۔ ۲۹۔ حدیث’’ جس نے صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی اسے لوٹانے کا حکم ہے۔ “ ۳۰۔ حدیث’’ امام کے خطبہ دیتے وقت جو شخص مسجد میں داخل ہواُسے تحیۃ المسجد پڑھنے کا حکم ہے۔ “ ۳۱۔ جنازہ غائبانہ کی حدیث۔ ۳۲۔ نماز میں آمین بالجہر کی حدیث۔ ۳۳۔ حدیث کہ ”باپ اپنے بیٹے کو ہبہ کرکے واپس لینے کا مجاز ہے جبکہ کسی اور کے لیے اجازت نہیں ہے۔ “ ۳۴۔ حدیث ’’جب زوال کے بعد عید کا علم ہو تو اگلے دن صبح عید کے لیے نکلے۔‘‘ ۳۵۔ شیر خوار بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارنے سے پاک ہونے کی حدیث۔ ۳۶۔ قبر پر نماز نہ پڑھنے کی حدیث ۳۷۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے اونٹ فروخت کرکے اس پر اس کی سواری کی شرط والی روایت