کتاب: حجیت حدیث(شیخ البانی) - صفحہ 21
ترجمہ : حضرت مقداد بن معد یکرب سے مروی ہے انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خبردار! بے شک مجھے قرآن دیا گیا ہے اور اس جیسی ایک اور چیز (حدیث) بھی اس کے ساتھ دی گئی ہے۔ خبردار ! عنقریب ایک آسودہ حال پیٹ بھرا آدمی اپنے تخت پر تکیہ لگائے بیٹھا ہوا یہ کہے گا کہ تم صرف قرآن کو لازم پکڑو پس جواس میں حلال پاؤ اسے حلال جانو اور جوحرام پاؤ اس کو حرام جانو(حالانکہ جس کو رسول اللہ نے حرام قرار دیا وُہ بھی ویسے ہی حرام ہے) جیسے وہ جسے اللہ نے حرام قرار دیا۔ خبردار ! تمہارے لیے گھریلو گدھا حلال نہیں ہے اور نہ چیرنے پھاڑنے والا جانور( شیر چیتا وغیرہ )حلال ہے ( بلکہ حرام ہے) اور نہ کسی ذمی کی گری پڑی چیز کا اٹھانا حلال ہے مگر وہ چیز جس سے اس کا مالک بے نیا زہوگیا ہے۔ اور جو شخص کسی کے ہاں مہمان بن کر ٹھہرے ان کو ضروری ہے کہ وُہ اس کی مہمان نوازی کریں اگر وہ اس کی مہمان نوازی نہ کریں تو مہمان اُن سے اپنی مہمانی کے مطابق وصول کرسکتا ہے۔ (ابوداؤد، ترمذی ‘حاکم، احمد)
۶۔ عن ابی ھریرۃ رضی الله عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیه وسلم : تركت فِيكُم أَمريْن لن تضلوا بعدھما( مَا تمسكتم بهما) كتاب الله وَسنتی، ولن یتفرقا حتی یردا علی الحوض (اخرجه مالک مرسلا، والحاکم مسندوصححه)
ترجمہ:۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم میں دو چیزیں چھوڑ چلا ہوں، تم ہرگز ان کے بعد گمراہ نہیں ہوں گے۔ جب تک تم نے ان پر اعتماد کیے رکھا اور وہ (۱) اللہ کی کتاب ( ۲) میری سنت ہے اور یہ قیامت تک ایک دوسری سے جدا نہ ہوں گی ( مالک، حاکم)
ان آیات واحادیث کا منشا
ان نصوص میں جو آیات ِ قرآنی اور احادیث نبوی سے ذکر کی گئی ہیں درج ذیل