کتاب: حجیت حدیث(شیخ البانی) - صفحہ 20
اس شخص کی جس نےنافرمانی کی اور میری لائی ہوئی سچی بات کی تکذیب کی اوراس کو جھٹلایا۔ ( بخاری ومسلم)
۴۔ عن ابی رافع رضی اللہ عنه قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم : لاالفین احدکم متکئا علیٰ اریکته یاتیه الا مر من امری، مماامرت به اونھیت عنه، فیقول لاادری، ماوجدنا فی کتاب اللّٰہ اتبعناہ(و الا فلا) رواہ احمد وابوداؤد والترمذی وصححه ابن ماجة والطحاوی غیرھم پسندصحیح)
ترجمہ:۔ حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ میں تم میں سے کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ تخت پر ٹکیہ لگائے بیٹھا ہو اور میرے ان امور سے جنہیں کرنے کا میں نے حکم دیا ہے یا جن سے میں نے منع کیا ہے کوئی امر اس کے پاس پہنچے اور وُہ اس کو سُن کر کہے کہ میں اس کو نہیں جانتا۔ قرآن مجید میں جو کچھ ہم نے پایا ہے ہم اس کی پیروی کریں گے( جوقرآن میں نہیں ہے ہم اس کو نہیں مانتے) (احمد، ابوداود، ترمذی، ابن ماجہ، طحاوی وغیرہ)
۵۔ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «أَلَا إِنِّي أُوتِيتُ الْكِتَابَ، وَمِثْلَهُ مَعَهُ أَلَا يُوشِكُ رَجُلٌ شَبْعَانُ عَلَى أَرِيكَتِهِ يَقُولُ عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْقُرْآنِ فَمَا وَجَدْتُمْ فِيهِ مِنْ حَلَالٍ فَأَحِلُّوهُ، وَمَا وَجَدْتُمْ فِيهِ مِنْ حَرَامٍ فَحَرِّمُوهُ، أَلَا لَا يَحِلُّ لَكُمْ لَحْمُ الْحِمَارِ الْأَهْلِيِّ، وَلَا كُلُّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبُعِ، وَلَا لُقَطَةُ مُعَاهِدٍ، إِلَّا أَنْ يَسْتَغْنِيَ عَنْهَا صَاحِبُهَا، وَمَنْ نَزَلَ بِقَوْمٍ فَعَلَيْهِمْ أَنْ يَقْرُوهُ فَإِنْ لَمْ يَقْرُوهُ فَلَهُ أَنْ يُعْقِبَهُمْ بِمِثْلِ قِرَاهُ» ( رواہ ابوداؤد والترمذی والحاکم وصححہ واحمد بسند صحیح)